نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر پر پی سی بی کو تحفظات

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر پر پی سی بی کو تحفظات

لاہور (پبلک نیوز) نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کا معاملہ، پی سی بی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر جنرل مینجر کرنل(ر)اشفاق احمد، کنسلٹنٹ عبدالغفور بھٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی سی بی نے ایل سی سی اے کی جگہ پر فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

اجلاس میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کسی دوسری جگہ ہوٹل کی تعمیر پر اتفاق ہوا۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ نے کہا کہ فائیو سٹار ہوٹل کی جگہ کے لیے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں دو مقامات زیر غور ہیں۔ مختلف انٹرنیشنل ایونٹس کے موقع پر ٹریفک کے پیدا ہونے والے مسائل ختم ہوجائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ فائیو سٹار ہوٹل میں باقی گیمزکے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی ہوٹل سے استفادہ حاصل کریں گے۔ فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر سے سکیورٹی کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ ہائی پرفارمنس سنٹرکی لیز کے معاملات جلد حل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سپورٹس بورڈ پنجاب کا اچھا اقدام ہے۔ ایل سی سی اے والے گراؤنڈ کے حوالے سے پی سی بی کو تحفظا ت ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔