کیپٹن محمد سرور شہید کے 76ویں یومِ شہادت پر وزیرِ اعظم  کا انہیں خراج عقیدت پیش کیا 

کیپٹن محمد سرور شہید کے 76ویں یومِ شہادت پر وزیرِ اعظم  کا انہیں خراج عقیدت پیش کیا 
سورس: Google

اسلام آباد:وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر، کیپٹن محمد سرور شہید کے 76ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 

اس موقع پر وزیرِ اعظم  نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948 کی جنگ میں جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا. کیپٹن محمد سرور شہید نے مٹی کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دے کر آئندہ نسلوں کیلئے مادر وطن سے وفا کی لازوال مثال قائم کی.

ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا یومِ شہادت پوری قوم کو اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے.پاکستانی قوم ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ افواجِ پاکستان کے افسران و جوان ملک کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دے رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔ پوری قوم ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News