ٹریل فائیو پربچےطحٰہ کی ہلاکت،حادثہ یاقتل؟

ٹریل فائیو پربچےطحٰہ کی ہلاکت،حادثہ یاقتل؟
کیپشن: ٹریل فائیو پربچےطٰحہ کی ہلاکت،حادثہ یاقتل؟

ویب ڈیسک: اسلام آباد مارگلہ ہلز پر 15سالہ بچے کی ہلاکت،تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی جبکہ پولیس نے302کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے  محمد طٰحہ کے 5 دوستوں سے بھی تفتیش کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  میں ٹریل فائیو  پر بچہ کی موت کا معاملہ،تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنےآگئی،ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔

پولیس نے ساتھ جانے والے 5 دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نےمحمد طٰحہ کے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر دیا۔ًطٰحہ کی والدہ کی درخواست پر پہلے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیاتھا جبکہ پولیس نے نوجوان کی نعش ملنے کے بعد کیس 302 کے تحت تفتیش کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ادھر ٹریل فائیو پر جانبحق ہونے والے طٰحہ کی ابتدائی پوسماٹم رپورٹ جاری نہ ہو سکی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈی کے گلنے سڑنے کا عمل شروع ہو چکا تھا،نعش پر واضع نشانات کی شناخت نہیں ہو سکی،کیمکل ایگزائمن کے بعد ہی پوسماٹم رپورٹ تیار ہو گی جبکہ  پمز ہسپتال میں طحہ کا پوسمارٹم رات کو ہی مکمل کر لیا گیا تھا،پوسمارٹم کے بعد طٰحہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کے قریب تیندوے کی ایک جوڑی کا مسکن بھی پایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ گرا،دھکا دیا گیا یا خوف سےموت ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ سے حقائق جاننے میں مدد ملے گی،اسلام آباد پولیس محمد طٰحہ کے 5 دوستوں سے بھی تفتیش کرے گی،محمد طٰحہ کے دوستوں کے بیان سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News