اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئیندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئیندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

ویب ڈیسک: آئیندہ ہفتے 29 جولائی سے 2  اگست تک 6 ججز دستیاب ہونگے ، ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی تعطیلات کے بعد واپسی ہوگئی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی 30 جولائی کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کی لارجر بینچ میں سربراہی کرینگے۔

آئیندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچز تشکیل کر دیئے گئے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز 29 جولائی سے 31 جولائی تک کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار تاحال موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔

آئیندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

Watch Live Public News