ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کا 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان ریمانڈ کیس کا تحریری فیصلہ5 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا ۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی،جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، جسمانی ریمانڈ کےدوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ اگرمقدمہ نہیں بنتا توجج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے،آئین ہر شہری کو حقوق فراہم کرتا ہے،پراسکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طور پر مطمئن نہیں کرسکے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کاجسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔