ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حماد اظہر کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہے باقی کا ابھی پتہ نہیں کتنے ہیں؟پشاور، لاہور،واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے اے اے جی سے استفسار کیا کہ یہ تو کئی شہریوں میں ان کے خلاف کیسز ہے کتنا ٹائم دیں, ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل صاحب آپ بتائے؟
اے اے جی انعام یوسفزئی نے کہا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں، تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایک لاکھ دو دو نفری پر راہداری ضمانت دے دی۔