ایک ماہ میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوگیا

ایک ماہ میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوگیا
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 28.31 فیصد تک پہنچ گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.30 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 123.46 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں آٹا 102.43 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 97.26 فیصد، چاول 68.87 فیصد اور گندم 66.58 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں آلو 60.66 فیصد، مرغی 58.13 فیصد اور چینی 56.45 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گوشت، دالیں، تازہ دودھ، تازہ سبزیاں، کوکنگ آئل اور بیسن مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، ایک ماہ بجلی 39.88 فیصد اور ٹرانسپورٹ سروس کی قیمتوں میں 4.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔