معروف بالی ووڈگلوکارہ شالملی کھولگڑے نے اپنے مسلمان دوست سے شادی کر لی. انہوں نے اپنی شادی کی خبر انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے دی. اپنی سٹوری میں
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 22 نومبر کو اپنے دوست فرحان شیخ کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اسی طرح شادی کی جس کی ہمیں امید تھی. رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تقریب میں دونوں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے شرکت کی.
شالملی کھولگڑے نے بتایا کہ ہم اپنی شادی میں ہندو اور مسلم رسمیں چاہتے تھے، فرحان کے بہنوئی نے دعا پڑھی، نکاح کا انگریزی ترجمہ کیا اور پھر سورۃ فاتحہ پڑھی۔
گلوکارہ نے ایک اور پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کیں جس میں مختلف رسموں کی ادائیگی ہورہی ہے۔
شالملی کھولگڑے کے مسلمان شوہر فرحان شیخ ا یک ساؤنڈ انجینئر ہیں. یاد رہے کہ
شالملی کھولگڑے کے سپر ہٹ گانوں میں بلم پِچکاری، لت لگ گئی، بے بی کو بیس پسند ہے اور دارو دیسی سمیت کئی گانے شامل ہیں۔