کورکمانڈر  ہاؤس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنی چاہیے:عمر ایوب

کورکمانڈر  ہاؤس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنی چاہیے:عمر ایوب
کیپشن: umer ayub
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور   اپوزیشن لیڈر   عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے، اظہار  رائے کی آزادی بہت کم ہے، سوشل میڈیا ایپ ایکس کو بند کیا گیا، میڈیا پر دباؤ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ جو بھی آئین کو معطل یا ختم کرے وہ سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے،ہمیں بانی پی ٹی آئی اور ان کے بیانیہ کا ووٹ پڑا ہے،حقیقی آذادی کا بیانیہ بچے بچے کی دل کی آواز ہے ، 2008 سے آج تک کی صدر مملکت کہ تقاریر میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔

پیپلز پارٹی حکومت میں ہے بھی اور نہیں بھی، صدر مملکت نے اپنی تقریر میں کوئی پروگرام نہیں دیا،پاکستان میں اس وقت درست جمہوریت کا فقدان ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو ایوان کے فورم سے یکسر مسترد کرتے ہیں ، عمر ایوب خان نے ایوان میں افواج پاکستان کا حلف پڑھ کر سنا دیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیانیہ کنفیوژن کا شکار ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 9 مئی اور اوجڑی کیمپ پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، آرمی پبلک اسکول کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آنی چاہیے، حمود الرحمان کمیشن اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹس بھی سامنے آنی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر  نےکہا کہ کورکمانڈر  ہاؤس  اور  دیگر  تنصیبات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنی چاہیے، 18مارچ 2023 کی جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی غائب ہے، یہ سارے ثبوت کون اٹھا کر لے جا رہا ہے، یہ تو جرم ہے۔

عمر ایوب نے اپنی تقریر میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی لندن پلان کا اعتراف کیا ہے، تیزی سے بڑھتی معیشت لندن پلان کی وجہ سے تتربتر ہوگئی۔

Watch Live Public News