ویب ڈسک: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہونے پر10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 442 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 2060 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہےکہ گذشتہ روز آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی ،10گرام سونے کی قیمت میں 600 روپےکا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی تھی۔
گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی ذندگی کو مزید متاثر کر دیا ہے دوسری جانب زیورات کی شوقین خواتین بھی سونے کی بڑھتے بھاو سے پریشان ہیں کیونکہ آئے روز سونے کی قیمتوں میں اتار چڑہاو کا سلسلہ جاری ہے۔