8 فروری کو پاکستان میں شیر گونجے گا، نوجوانوں کے لیے امید کو نیا سورج طلوع

8 فروری کو پاکستان میں شیر گونجے گا، نوجوانوں کے لیے امید کو نیا سورج طلوع
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے کہا 8 فروری کو پاکستان میں شیر گونجے گا، نوجوانوں کے لیے امید کو نیا سورج طلوع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپوزیشن لیڈر تھا تو اس وقت بھی ایک ہی بات کہتا تھا کہ عہدے آنے جانے والی چیز ہے، مجھے وزیراعلی سے زیادہ ورکر کہلانا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 75 سالہ تاریخ میں انتخابات کا انعقاد ہونا اہمیت کا حامل رہا ہے، اب جو انتخابات ہونے جارہے ہیں اس الیکشں نے ملکی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ 2013 حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شرہف کو عوام نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم بنایا تھا تو تب 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جبکہ 2018 میں جب انتظام چھوڑا تو لوڈشیڈنگ زیرو تھی اور آج مہنگائی نے عام آدمی کی نیندیں حرام کردی ہیں، بلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دورِ حکومت جب تھا تب مہنگائی کنٹرول میں تھی،ملک ترقی کررہا تھا، ڈالر کی قیمت 105 روپے تھے اور آج 280 سے بھی تجاوز کرگئی ہے مگر جب عمرانی دور آیا تو اس میں 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا دعوی کیا گیا تھا، نوکریاں تو دور کی بات لوگ بیروزگار ہوگئے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پورے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا،جب بھی مسلم لیگ ن کا دور آیا ہے ملک میں خوشحالی آئی اور ترقیاتی منصوبے آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرعوام کو جھوٹے دلاسے دلانے والے عمرانی حکومت کو نہ ہٹایا جاتا ثو شاید آج ملک کا دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔سیاست نہیں، ملک بچانے کے لیے شہباز شریف نے مشکل فیصلے کیے، ملک و قوم کی جب بھی بات آتی ہے، ن لیگ سیاست سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کے فیصلے کرتی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور میں دہشت گردی کا ناسور ختم ہوا،ملک امن کا گہوارہ بنا اور آج واحد امید کی کرن میاں نوازشریف کی صورت میں موجود ہے۔ لیگی رینما نے کہا کہ قوم نے 8 فروری کو میاں نواز شریف کو ووٹ ڈالنے نہیں بلکہ آنے والی ترقی کو ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن جانا ہے۔ ماضی کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن )کی پوری قیادت کو گرفتار کیا گیا،اتنے جبر کے باوجود میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک پائی بھی ثابت نہیں ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے تو توشہ خانہ کی گھڑیوں کو بھی نہ بخشا مگر ہم انتقام نہیں لے گے، اپنے معاملات الله پر چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پاکستان میں شیر گونجے گا، نوجوانوں کے لیے امید کو نیا سورج طلوع ہوگا، 8 فروری کو عوام نے ن لیگ کو کامیاب کرانا ہے تاکہ ملک دوبارہ خوشخالی کی جانب بڑھ سکے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔