اسلام آباد ( پبلک نیوز) این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں یوم علی ؑ کے موقع پر جلوس نہیں بلکہ صرف مجلسیں ہوں گی ۔این سی او سی کا خصوصی اجلاس یوم علیؑ کے حوالے سے پروگرام طے کرنے کیلئے ہوا ٗ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کووآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان نے کی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس بار یوم علی ؑ کے موقع پر جلوس نہیں نکالے جائیں گے بلکہ صرف مجالس ہوں گی۔این سی او سی کے اجلاس سے قبل پورے ملک میں روایتی جلوسوں کا منصوبہ تھا اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس نے بھی روٹ جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 4مئی، 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کا جلوس دوپہر ایک بجے ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،اور اس کے گزرنے کیلئے جو روٹ فائنل کیا گیا ہے اس کے مطابق یہ جلوس شاہ نواز بھٹو روڈ،فادر جیمنیز روڈ، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ سے گزرنا تھا لیکن اب این سی او سی کے اجلاس کے بعد صرف مجالس ہوں گی۔