بیٹے کی پیدائش کی خواہش پر رابعہ انعم سیخ پا

بیٹے کی پیدائش کی خواہش پر رابعہ انعم سیخ پا

ویب ڈیسک: معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے بیٹی مخالف جذبات کا ردعمل دیکر انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بیٹیوں کے خلاف واضح تعصب موجود ہے۔ بیٹے کی پیدائش کو یقینی بنانے کے متعدد خاندان مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لڑکے کی پیدائش پر جشن منایا جاتا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر دکھ کا اظہار کیا جاتا ہے۔

نیوز اینکر رابعہ انعم نے پی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بیٹی مخالف جذبات پر مبنی ایک کال پر بھرپور ردعمل دیا۔ ایک کالر کی جانب سے پانچ بیٹیوں کے بعد بیٹے کی ولادت کے لیے ایک وظیفہ طلب کیا گیا۔ رابعہ نے کالر کو جواب دیا کہ بیٹیاں خدا کی طرف سے نعمتیں اور تحفہ ہیں، انہوں نے فون کرنے والے سے کہا، "خدا نے آپ کے گھر پر رحمت بھیج دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، "خدا آپ سے خوش ہے اسی وجہ سے اس نے آپ کو پانچ بیٹیاں عطا کیں۔"

انہوں نے کرکٹر شاہد آفریدی کی مثال بھی پیش کی، جو پانچ بیٹیوں کے والد ہیں۔ اینکر نے پیغمبر اکرم (ص) کی مثال بھی دی جو اپنی بیٹی کو سب سے زیادہ پیار کرتے تھے۔ انہوں نے بعدازں ٹویٹر پر تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہ "بیٹے کی خواہش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن یہ بتانا کہ 5 بچے ہیں اور صرف بیٹے کی امید رکھنا دل کو توڑنے والا عمل ہے۔" ٹویٹر صارفین نے انعم کے جواب کی دل کھول کر تعریف کی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔