ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رجسٹرار کو سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کےلیےمقرر کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ججز کو ٹربیونل جج مقرر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ نے اضافی ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ٹربیونل کے لیے میرا نام بھی تجویز کیا گیا ہے میں یہ کیس کیسے سن سکتا ہوں ؟
وکیل نے کہا کہ یہ کسی جج کا ذاتی معاملہ نہیں لہذا عدالت یہ کیس سن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں الیکشن ٹربیونلز کا تقرر کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کیلئےالیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا، الیکشن کمیشن کے اضافی ٹربیونلز تشکیل نہ دینے سے اپیلوں پر سماعت میں تاخیر ہورہی ہے، ہائیکورٹ میں اضافی الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے جائیں، انتخابی عذرداریوں کیلئے اضافی الیکشن ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔