یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( پبلک نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد انتظامیہ کو مطلع کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں تمام جلوسوں پر مکمل پابندی ہو گی۔ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ مجالس کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ یوم علیؑ کے حوالے سے پروگرام طے کرنے کیلئے این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کووآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان نے کی جاس میں فیصلہ ہوا کہ اس بار یوم علی کے موقع پر جلوس نہیں نکالے جائیں گے بلکہ صرف مجالس ہوں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔