عیسیٰ خیل میں کنڈل پٹرولنگ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ 1 اہلکار شہید،2دہشتگرد ہلاک

عیسیٰ خیل میں کنڈل پٹرولنگ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ 1 اہلکار شہید،2دہشتگرد ہلاک
میانوالی: میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ دو دہشتگرد مارے گئے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق 10 سے 12 دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا ، چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی جی پولیس کا بتانا ہے کہ پٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ عثمان انور کے مطابق حملے میں پولیس ہیڈکانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے، اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔