پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 101 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 559 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 63 ریکارڈ کی گئی، 93 ہزار 901 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 690 کی حالت تشویشناک ہے وزیراعظم عمران خان کی ٹیکس محصولات اکٹھے کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تعریف،ٹویٹ کیا کہ ایف بی آر نے رواں برس جولائی اور اگست کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں51 فیصد زیادہ ہے، کہا موجودہ شرح کے مطابق سالانہ محصولات کا 5 ہزار 829 ارب روپے کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا جائے گا ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر آج سماعت، لیگی رہنما اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ دن 12 بجے سماعت کرے گا۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہوگیا،ہمیں اب افغان سرزمین سے کوئی خطرہ نہیں، امریکی صدر کا انخلا کے فیصلے کا دفاع ،تمام ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان، کہا امریکا اور اتحادیوں کو نقصان پہنچانے والے جان لیں کہ ہم دنیا کے آخری کنارے تک ان کا پیچھا کریں گے طالبان کی سپریم کونسل کا اجلاس ، نئی اسلامی حکومت اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور ان سے اچھے برتاؤ کیا جائے گا،، سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے سب کو ذمہ داریوں سے آگاہ کر دیا۔۔۔