پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم ستمبر 2021
انفارمیشن ٹیکنالوجی سے گھوسٹ اسکولوں پر قابو پالیں گے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسکول بنائے، کوئی ماں باپ نہیں چاہتے کہ ان کی بچیاں تعلیم حاصل نہ کریں، پڑھی لکھی خاتون مرد کے مقابلے میں معاشرے کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے، بدقسمتی سے لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، پروگرام کے ذریعے بچوں کو اسکول لائیں گے۔ 20بڑے شہروں میں18 سال یازائد عمر افراد کی40 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلیا، وفاقی زیراسد عمر نے کہاویکسین کی اہل 35فیصد آبادی کو کم از کم ایک خوراک لگ چکی، ملک میں پہلی بار گذشتہ روز یومیہ ویکسین لگانے کی تعداد15 لاکھ سے تجاوز کرگئی، حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ میں ہدف اب تک حاصل نہیں کیا جاسکا۔ 17سال کے نوجوانوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز، بیرون ملک جانے والے افراد کو بوسٹرز ڈوز بھی آج سے لگائی جارہی ہے، ایک بوسٹر ویکسین کی قیمت 1270 روپے مقرر، بیرون ملک جانے کا دستاویزی ثبوت جمع کرانا ہوگا، سندھ میں 9ویں تا 12ویں جماعت کے طلباء کو بھی ویکسین لگے گی۔ پنجاب میں نوویکسین، نوسروس کے فارمولے پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر، پیٹرول پمپ مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑادیئے، ویکسین لگوائی یا نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 101 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 559 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 63 ریکارڈ کی گئی، 93 ہزار 901 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 690 کی حالت تشویشناک ہے۔

Watch Live Public News