کورونا میں مبتلا سچن ٹنڈولکر ہسپتال منتقل

کورونا میں مبتلا سچن ٹنڈولکر ہسپتال منتقل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری پلیئر سچن ٹنڈولکر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر جمعہ کے روز ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 47 سالہ ٹنڈولکر ابتدائی طور پر چھ دن تک اپنے گھر میں ہی مقیم رہے، یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کے وبائی مرض میں اضافے کے بعد یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل کیس ہے۔

سچن ٹنڈولکر کا اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہنا تھا کہ طبی مشورے کے تحت احتیاطی طور پر مجھے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ کچھ ہی دن میں واپس آ جاوں گا، ہر کسی کو اپنا خیال رکھنا اور محفوظ رہنا چاہیے۔

ٹنڈولکر کے بھارت سمیت دنیا بھر میں مداحوں نے انکی جلد صحتیابی کی دعائیں کی ہیں، یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان نے حال ہی میں نمائشی کرکٹ سیریز میں حصہ لیا تھا۔ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں حصہ لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں یوسف اور عرفان پٹھان شامل تھے، دونوں بھائیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں روزانہ انفیکشنز کی تعداد اسی ہزار تک جا پہنچی ہے۔ جو اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔