ویب ڈیسک: مسجد الحرام سے دہشتگرد تنظیم کے حق میں نعرے بلند کرنے والے چاقو بردار شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ مذکورہ شخص حرم شریف کی پہلی منزل پر موجود تھا اور دہشتگرد تنظیموں اور گروہوں کے حق میں نعرے لگا رہا تھا۔
مکہ مکرمہ پولیس کے مطابق چاقو بردار شخص کو عصر کے وقت گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد مجرم کو حرم کی سکیورٹی فورس نے سعودی پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس کی جانب سے مجرم کے خلاف باضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حامل سلاح ناري داخل الحرم#مصدر pic.twitter.com/UazNdXNheD
— فيديوهاتك ???? (@abo_rshad00) April 1, 2021
مسجد الحرام و مسجد نبوی کی جنرل پریزیڈنسی کے صدر ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مساجد میں عبادت کی غرض سے سبھی آتے ہیں اور یہاں پر ایسے تعصبانہ کلمات اسلامی تعلیمات کے بالکل برعکس ہیں۔ مسجدوں میں ایسے انتہا پسندانہ اقدام سے باز رہا جائے۔