ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پر فائرنگ کرنیوالے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، حملے میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللّہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی، ان سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔