ویب ڈیسک: چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی پر شیر افضل مروت کی جانب سے بڑا اعلان کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت نے اس معاملے کو بانی تحریک انصاف کے سامنے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا ۔فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔
شیر افضل نے کہا کہ میں کل ان سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا۔ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔