سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں ختم ہو جائیں گی، ملک میں جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائے گی، مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہو گا، بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے۔بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اوربیروزگاری خانہ جنگی کیطرف لےجا سکتی ہے90دن میں پنجاب اورKPKکی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی اورججزکےخلاف ریفرنس دائرکرنےکانتیجہ بھی زیرونکلےگاملک میں جمہوریت انارکی کیطرف چلی جائےگی مسئلہ90روزمیں الیکشن کاہےجو13جماعتوں کےٹولےکی سیاسی موت ثابت ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا الیکشن سے فرار، عدلیہ پر دباؤ ڈالنا خطرے کی علامت ہے، عدلیہ ریڈ لائن ہے، عدالت یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہو گا۔ سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا، 3 ججوں کے خلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیئے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ججز سےمن پسند فیصلے لئے جائیں۔ حکومت کا الیکشن سے فرار اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا خطرے کی علامت ہیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے، عدالت یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا، 8 اکتوبر تو دور کی بات ، یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے۔