پی ٹی آئی کا ن لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور

پی ٹی آئی کا ن لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور
لاہور: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ن لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئےریفرینس پر غور کررہی ہے۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاْ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔