گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلہ پر پابندی عائد

گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلہ پر پابندی عائد
چلاس (پبلک نیوز) کمشنر دیامر استور ڈویژن دلدار احمد ملک نے گلگت بلتستان میں سیاحوں کی داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن حالیہ موسمی حالات کے پیش نظر سیاحوں کی غیر معینہ مدت تک گلگت بلتستان داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ روز روز بابوسر اور تتا پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیاحوں کی قیمتی جانوں کی حفاظت ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام سیاحوں کی گلگت بلتستان آمد پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ کمشنر دیامر استور ڈویژن کی جانب سے بابوسر اور تھور چیک پوسٹ پر تعینات افسران کو سیاحوں کو روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ متعلقہ عملہ کو ہدایت کی ہے کہ بابوسر ٹاپ اور تھور چیک پوسٹ کو تمام سیاحوں کے لیے مکمل بند کیا جائے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ آفیسرز اور اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے گی۔ این ڈی ایم اے کے موسمی ایڈوائزری کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔