جرائم پیشہ افراد ہوشیار،کراچی میں چہرے شناخت کرنیوالے کیمرے نصب

جرائم پیشہ افراد ہوشیار،کراچی میں چہرے شناخت کرنیوالے کیمرے نصب
کراچی کے مختلف علاقوں میں چہرے شناخت کرنے والے کیمرے لگا دیے گئے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ رش والی جگہ پر پولیس کو اگر وہ چکما دے بھی دیں تو کیمرے کی آنکھ انہیں دیکھ رہی ہے، چہرے شناخت کرنے والے یہ کیمرے ان کا چہرا پولیس کے پاس موجود کریمنل ریکارڈ سے میچ کریں گے اور الرٹ جاری کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔اتنا ہی نہیں بلکہ سندھ بھر کے ٹول پلازوں پر فیشل ریکگنیشن کیمرے لگادیے گئے ہیں۔ پولیس ہیڈ آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے بھی ان کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پڑھنے والے کیمرے بھی نصب کردیے گئے جس سے نہ صرف جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت ہوسکے گی بلکہ اگر کوئی کریمنل شہر سے باہر جارہا ہو یا شہر میں آرہا ہو تب بھی پولیس کے پاس الرٹ میسج آجائے گا۔ جرائم پیشہ افراد چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں لیکن جدید ٹیکنالوجی کے آگے ان کی چلنے والی نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔