سکولوں میں بچوں کو پیار سے" چومنے" پر پابندی عائد

سکولوں میں بچوں کو پیار سے
لاہور (پبلک نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں اینٹی ہراسمنٹ پالیسی نافذ کر دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے بوس و کنار پر پابندی عائد کر دی ہے، سکولوں میں جنسی لگاؤ کے برتاؤ کا اظہار کرنا بھی ہراسگی تصور ہوگا۔ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو جنسی استحصال سے متعلق تربیت دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔پارٹنر سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر مڈل کلاس میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ کلاس روم بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے، سکول انتظامیہ کے عملے پر اکیلے میں بچوں کے ساتھ ملاقات پر بھی پابندی عائد ہوگی، سکول کے اندر اور کلاس رومز میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پارٹنر سکولوں کو اینٹی ہراسمنٹ پالیسی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی، جس میں کسی قسم کی بھی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔