شیخ رشید احمد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شیخ رشید احمد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید احمد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ شیخ رشید اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔پراسیکیوٹر کی جانب سے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جس کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت کی جانب سے پراسیکیوٹر کی 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔