(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے آئندہ تعلیمی سال 25 -2024 یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پبلشر اور محکمہ تعلیم میں تنازع کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی شروع نہیں ہو سکی ہے جب کہ کتابوں کی چھپائی سے ترسیل تک کم از کم چار ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔
گزشتہ سال 2023 میں درسی کتب وقت پر چھپ کر مارکیٹ میں نہیں آ سکی تھیں جس کے باعث طلبہ وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں نیاء تعلیمی سیشن 1 اپریل سے شروع ہوگا۔ پنجاب بورڈ کے میٹرک پارٹ ٹو کے امتحان یکم مارچ سےمیٹرک پارٹ ون کے امتحان 19 مارچ سے شروع ہوں گے۔
پنجاب بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ پارٹ کے امتحان 15 اپریل سے شروع ہونگے جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے امتحان 3 مئی سے شروع ہوں گے۔محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کو امتحانات اور نئے تعلیمی سال بارے مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔