موسم کے حوالے سے اہم خبر!

موسم کے حوالے سے اہم خبر!
لاہور ( پبلک نیوز) اگلے ہفتے سے 2022 کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری 3، سے 5 جنوری کے دوران بلوچستان اور سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل رات سے ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ کل رات سے 6 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان میں بھی بادل برسیں گے۔ ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر بہاولپور میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ جنوری کی رات سے07 جنو ری کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بادل برسیں گے۔ صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ، وزیرستان، کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔