چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی سے جیل میں اہم شخصیت کی موجودگی میں ملاقات

چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی سے جیل میں اہم شخصیت کی موجودگی میں ملاقات
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سے کیمپ جیل لاہور میں ایک اہم شخصیت کی موجودگی میں‌ ملاقات کی ہے. ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورت حال سے متعلق گفتگو کی گئی ہے، ملاقات میں چوہدری وجاہت اور چوہدری سالک بھی موجود تھے، ملاقات سے پہلے ڈاکٹرز نے چوہدری پرویزالہی کا طبی معائنہ بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ اپنی پرانی جماعت میں آ جائیں . ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھیں وہ تو کر لی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ اب چوہدری مونس الٰہی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہو گا۔ واضح رہے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔ پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔ یادرہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے 19 جون کو بھی پرویزلہیٰ سے جیل میں ملاقات کی تھی، دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نےپرویزالہٰی کو ق لیگ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی تاہم چوہدری پرویزالہٰی نے فی الحال تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔