”پاکستان خطے کے امن اور استحکام کیلئے پرعزم ہے“

”پاکستان خطے کے امن اور استحکام کیلئے پرعزم ہے“
وزیرستان(پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے امن اور استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ آرمی چیف نے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر مینجمنٹ ٗ استحکام اور سماجی و معاشی بہبود کے اقدامات پر بریفنگ دی گئیآئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔انہوں نے پورا دن آسمان منزہ اور میر علی میں اگلے مورچوں پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ گزارا۔ آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، استحکام کیلئے آپریشنز اور سماجی و معاشی بہبود کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اوربارڈر ٹرمینلز کھولے جانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے سول عملداری کی بحالی کیلئے فوجی افسروں اور جوانوں کے عزم اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بارڈر سیکیورٹی میں بہتری اور فورسز کی استعداد کار میں اضافے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان خطے کے امن اور استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔