سیالکوٹ (پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سب کے سامنے جھاڑ پلا دی
تفصیلات کے ماطبق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں سستے رمضان بازار کا معائنہ کرنے پہنچیں تو ناقص اشیا کی فروخت دیکھ کر برہم ہو گئیں اور اے سی سونیا صدف کو سب کے سامنے ڈانٹ دیا۔ ڈانٹے ہوئے ان کی بننے والی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں فردوس عاشق کہہ رہی ہیں کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔ میں نے ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ ہر جگہ بہترین کام ہورہا ہے مگر سب سے بُرا حال سیالکوٹ کا ہے۔
انہوں نے سونیا صدف کو کہا کہ آپ کی حرکتیں اسٹنٹ کمشنر والی نہیں ہیں۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ فردوس عاشق اعوان کی انتہائی سخت باتیں سن کر سونیا صدف غصہ میں پنڈال سے باہر چلی گئیں۔