وائی فائی کی رفتار کم ہونے کی 3 اہم وجوہات

وائی فائی کی رفتار کم ہونے کی 3 اہم وجوہات
تین ایسی وجوہات جس سے وائی فائی کی سپیڈ کم ہوسکتی ہے وہ کیا ہیں آیئے جانتے ہیں. اکثر و بیشتر ہمیں وائی فائی کی سست رفتاری سےپریشانی کا سامنا رہتا ہے جس سے کام بھی اثر انداز ہوتا ہے دوسری جانب آجکل کے دور میں وائی فائی ہر گھر کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے اور ہر فرد یہی چاہتا ہے کہ وائی فائی کی رفتار تیز ہو، تو آج ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے آگاہی دیں گے کہ جن کی وجہ سے وائی فائی کے سگنل آہستہ ہو جاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے ماہرین کے مطابق ہر قسم کے برقی آلات یعنی لائٹ، لیمپ سے لے کر سی سی ٹی وی کیمروں تک سب آپ کے براڈ بینڈ کنکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں لہٰذا اپنے نیٹ کا کنیکشن اس جگہ کروائیں جہاں یہ آلات نصب نہ ہوں یا پھر راؤٹر سے دور ہوں۔ پرانا ٹیلی ویژن بہت سے افراد کے گھر وں میں زمانہ قدیم کا ٹی وی موجود ہوتا ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ ٹی وی یا کوئی بھی سیکنڈ ہینڈ ٹیلی ویژن ایک ایسا سگنل خارج کرتا ہے جو براڈ بینڈ کنکشن میں مداخلت کر کے اسے کریش کر دیتا ہے۔ مائیکرو ویو برطانوی ٹیلی کام ریگولیٹر آف کام کے مطابق مائیکرو ویو سے وائی فائی سگنل میں کمی آ سکتی ہے لہٰذا خیال رکھیں کہ وائی فائی راؤٹر ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سے مائیکرو ویو دور ہو۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔