ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو طبی معائنے کے لیے ایک بار پھر پمز اسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں میڈیکل بورڈ ان کومکمل طبی معائنہ کرے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہٰی کی بدستور طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں طبی معائنہ کے لیے ایک بار پھر پمز منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کی پسلیوں میں فریکچر تھا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب امراض قلب سمیت دیگربیماریاں بھی لاحق ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی کو پمز منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل بورڈ ان کا مکمل طبی معائنہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کو متعدد چوٹیں آئی تھیں، پرویز الہٰی کو پسلیوں میں درد کی شکایت ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کارڈک پرائویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے، امراض قلب کے ڈاکٹرز پرویز الہٰی کا معائنہ کر رہے ہیں۔