عیدالفطر کی 4 چھٹیوں میں اضافہ، بڑی خبر آگئی

عیدالفطر کی 4 چھٹیوں میں اضافہ، بڑی خبر آگئی
کیپشن: Eid ul fitr holidays
سورس: web desk

ویب ڈیسک: گذشتہ کئی روز سے عیدالفطر کی چھٹیوں کے بارے مختلف قیاس آرائیاں ہورہی تھیں کہ 9 سے 12 اپریل تک ہوں گی مگر وفاق کی جانب سے حتمی نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کا انتظار ختم ہوا وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ،   وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے سلسلے میں 4 تعطیلات کی منظوری دے دی ہے،عید الفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 13 اپریل تک دی گئی ہیں مگر 14 اپریل کو اتوار آتا ہے جس کے باعث متعدد سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بھی بند رہیں گے۔

10 اپریل بروز بدھ سے لیکر 13 اپریل بروز ہفتے تک وفاق کی جانب سے چھٹیاں کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اتوار کی چھٹی بھی ان میں شامل ہوگی اور 4 کی بجائے 5 روز کے لئے نجی وسرکاری تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور بینک بند رہیں گے، 15 اپریل بروز پیر کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگی، سرکاری دفاتر اور بینک بھی اُسی روز کھلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا.

صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔