اولمپکس 2021: ’جب ایک گولڈ میڈل دو کھلاڑیوں میں تقسیم ہوا‘

اولمپکس 2021: ’جب ایک گولڈ میڈل دو کھلاڑیوں میں تقسیم ہوا‘

ٹوکیو(ویب ڈیسک) گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس میں ایک دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا ، قطری کھلاڑی نے سپورٹس مین شپ کی اعلیٰ مثال قائم کر دی.

تفصیلات کے مطابق مینز ہائی جمپ کے فائنل میں اٹلی کے گیان مارکو ٹمبری کا مقابلہ قطر کے متز عیسی برشم سے تھا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے 2.37 میٹر کی جمپ لگائی ۔ اولمپک آفیشلز نے دونوں تین مزید موقع دیے مگر دونوں 2.37 سے بڑھ نہ سکے ۔ بالآخر دونوں کو ایک ایک مزید موقع دینے کا فیصلہ ہوا لیکن اٹلی کے ٹمبری نے ٹانگ میں تکلیف کیوجہ سے خود کو مقابلے سے باہر کردیا ۔ اب قطری ایتھلیٹ برشم کے سامنے کوئی مقابل نہیں تھا اور وہ بآسانی گولڈ میڈل جیت سکتے تھے لیکن وہ رک گئے اور آفیشلز سے سوال کیا کہ "کیا اگر میں بھی آخری باری نہ لوں تو گولڈ میڈل ہمارے درمیان شئیر ہوسکتا ہے ؟" ۔ آفیشلز نے اصول و ضوابط دیکھ کر جواب دیا کہ ایسا ممکن ہے ۔ یہ سن کر برشم نے بھی آخری باری نہ لینے کا اعلان کردیا ۔

یہ دیکھ کر اطالوی ایتھلیٹ دوڑتے ہوئے ان کی جانب آئے اور دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے گلے لگ گئے ۔ یوں قطر اور اٹلی دونوں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔