حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 05 دسمبر بروز اتوار کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔ ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35 فیصد پر آگئی۔ سب سے کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی سب سے زیادہ 19.21 فیصد رہی محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں برفباری اور پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سے فضائی آلودگی میں کمی ہوگی بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمار جاری کردیئے