صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید کم 

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید کم 
کیپشن: Gold Price
سورس: Web desk

ویب ڈسک: کراچی میں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی۔ سونا 2 لاکھ 16 ہزار روپے فی تولہ ،10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی کے ساتھ  سونا 1 لاکھ 85 ہزار 185 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 2059 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو ا تھا۔ 

Watch Live Public News