بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑی نمبر ون چوائس ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکراور سن رائزرز حیدرآباد کے سابق کوچ ٹام موڈی کی پاکستانی کرکٹرزکےبارے میں اپنی رائے دی ہے ۔ ٹام موڈی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی آئی پی ایل میں تمام ٹیموں کی پہلی چوائس ہوں گے، بابراعظم،محمد رضوان،شاداب خان آئی پی ایل میں مہنگے کھلاڑی ہوسکتےہیں ، ٹام موڈی پاکستان کے کئی اسٹار پلیئرز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں ۔ سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل ٹیموں کو حارث رؤف کو بھی دیکھنا ہوگا، حارث رؤف ڈیتھ اوورزباؤلرز میں دنیا کے بہترین باؤلرہیں، فخرزمان کئی فرنچائزز کے لئے فائد ہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، محمد رضوان ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی ٹیم میں اینکرکا رول اداکرسکتےہیں ، بابر اور رضوان کو ایک ساتھ بیٹنگ کرتےدیکھتاہوں توپریشان ہوجاتاہوں، سنجے منجریکر پاکستان کے بیٹرز سے زیادہ ان کے باؤلرز اچھے ہیں ۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ 2008 کےبعد سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت نہیں کررہے ۔