’کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ کیساتھ نظر آنے والی لڑکی اب کیسی ہے؟

’کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ کیساتھ نظر آنے والی لڑکی اب کیسی ہے؟

ویب ڈیسک: شاہ رخ خان کی فلم کل ہو نہ ہو میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ننھی لڑکی جھنک شکلا کی عمر اب 25 سال ہے۔

جھنک شکلا اداکارہ سپریا شکلا کی بیٹی ہیں، وہ متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کر چکی ہیں ۔ جھنک نے کل ہو نہ ہو میں پریٹی رنٹا کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا۔ ان کو ٹی وی شو "کرشمہ کا کرشہ" سے بھی خاصی شہرت ملی اور ان کے کردار کو پسند کیا گیا۔

ماضی میں چائلڈ آرٹسٹ رہنے والی جھنک نے بروٹ انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 15 سال کی عمر میں اداکاری کو چھوڑ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اکیلے رہنا اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ اب جھنک ایک آرکیالوجسٹ ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے میوزیم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔