خیبر: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

خیبر: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
کیپشن: Khyber: 6 members of the same family died after the roof of the house collapsed

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ صبح سویرے ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کے باعث گھر میں سوتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری بارش کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News