دوستوں نے خودکشی کرلی، مگر کیوں؟اداکارہ عمارہ چودھری پچھتاتے ہوئے رو پڑیں

دوستوں نے خودکشی کرلی، مگر کیوں؟اداکارہ عمارہ چودھری پچھتاتے ہوئے رو پڑیں
کیپشن: Amara Chaudhary
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل عمارہ چوہدری جوانی میں ہی ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کرنے والی دو دوستوں کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ عمارہ چوہدری حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو شریک ہوئیں جہاں وہ زندگی کے افسوسناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جاننے والوں دو نوجوان دوستوں نے گھریلو مسائل اور حالات کی وجہ سے خودکشی کی اور مجھے پیغامات بھی بھیجے لیکن میں انہیں وقت پر جوابات نہ دے سکی۔ ان کے ایک دوست میک اپ آرٹسٹ تھے جنہوں نے محض 23 یا 24 سال کی عمر میں خودکشی کی۔

کافی دنوں سے وہ فیملی مسائل کی وجہ سے پریشان تھا۔

اگست میں ایک اور فرینڈ جس نے خودکشی کی ہم کبھی ملے نہیں تھےبس فون پر بات ہوتی تھی، اچانک اُس کی ڈیتھ کا سٹیٹس دیکھا تو گہرا صدمہ ہوا، ایک اور دوست سے پوچھا کہ کسی نے مذاق میں اس کا اکاونٹ ہیک کرکے تو ایسا سٹیٹس اپ لوڈنہیں کردیا اس نے بتایا کہ نہیں اس کی واقعی ڈیتھ ہوچکی ہے۔

پتہ چلا کہ وہ اپنے گھر کی چیزوں کی وجہ سے کافی پریشان تھی جس پر اُس نے خودکشی کی، اس کا مجھے میسج آیا ہوا تھا مگر میں اس کو پڑھ نہ سکی، آج تک میرے دل میں یہ پچھتاوا ہے کہ کاش میں ایک بار اس کا میسج پڑھ لیتی تو اس کے لئے کچھ کرسکتی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-03/news-1709465579-8430.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-03/news-1709465579-8430.mp4

Watch Live Public News