’خسارہ بڑھتا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی‘

’خسارہ بڑھتا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی‘
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس پروگرام کی ٹیم نے 3سا ل میں ڈیٹا اکٹھا کیا.بغیر ڈیٹا کے سبسڈی دینا آسان نہیں تھا.مجھے جب حکومت ملی تھی تب معاشی حالات بہت خراب تھے. سعودی عرب، یو اے ای، اور چین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی. انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا.ایک سال معیشت کو مستحکم کرنےمیں لگا اور اس کے بعد کورونا آگیا. کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہوئی ہے. این سی او سی کی ٹی میں ٹاپ کے ڈاکٹرز، فوج اور دیگر لوگ شریک تھے.بھارت میں کرفیو لگا تو ہم پر کافی پریشر تھا کہ آپ کیوں نہیں لاک ڈاون لگاتے.پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا کا مقابلہ کیا. کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنے پر دنیا نے ہماری تعریف کی.لاک ڈاون کے باعث بھارت میں غربت میں اضافہ ہوا.امریکہ نے لاک ڈاون لگایا تو ان کی معیشت نیچے چلی گئی. وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کورونا کے دوران 8ارب روپے معیشت کو بچانے پر خرچ کیا. کورونا کےد وران خوف تھا کہ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے.ہم نے چھوٹے اور اسمار ٹ لاک ڈاون لگا کر اپنی معیشت کو بچایا.چاول کی پیدوار13.4فیصد ہے گندم اور مکئی کی پیدوار میں بھی اضافہ ہوا ہے.کپاس کی پیدوار میں بھی 81فیصد اضافہ ہوا ہے. اس بار زراعت کے شعبے میں1100ارب روپے گیا ہے.تعمیرات کے شعبے میں 600ارب روپے کے شعبے چل رہے ہیں.لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے.گاڑیوں کی فروخت میں 131فیصد اضافہ ہوا ہے.ٹیکس وصولیوں میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے.آئی ٹی کے شعبے میں 47فیصد اضا فہ ہوا ہے. مہنگائی کا مسئلہ ہے، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے اور تنقید سے فائدہ ہوتا ہے.عالمی سطح پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں 50 اور پاکستان میں 9فیصد اضافہ ہو اہے.ساڑھے 300فیصد بحری جہاز کے کرائیوں میں اضافہ ہوا ہے. بھارت میں فی لیٹر پیٹرول 250روپے ہے.بنگلہ دیش میں پیٹرول 200 اور پاکستان میں 138روپے فی لیٹر ہے.آج پاکستان میں پیٹرول پورے خطے میں سب سے سستا ہے.ہمارا خسارہ بڑھتا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی.عالمی سطح پر گھی قیمتوں میں ڈبل اضافہ ہوچکا ہے.40لاکھ خاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لارہے ہیں.کسانوں کو سود کے بغیر 5لاکھ روپے تک کا قرضہ ملے گا.خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی.کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں.ابھی تک پروگرام کے تحت 30ارب روپے قرضہ دے چکے ہیں.60اسکالرشپ دیں گے، جس پر 47ارب روپے خرچ ہوں گے. خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دے چکے ہیں.ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک علاج کرایا جاسکتا ہے.مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانو ں کو ہیلتھ انشورنس دے دیں گے.سندھ حکومت سے بھی کہوں گا کہ وہ ہیلتھ انشورنس دیں.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔