صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
لاہور: صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہو گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کریں گے، صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروادی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے بتایا ہے کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی ہے اور صنم جاوید کو مزید 2 مقدمات میں گرفتار کر کے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔ صنم جاوید نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔