یوکرائن کے زبنیاک دوسرے جبکہ برازیل کے ٹیکسیرا ڈی سوزا تیسرے نمبر پر رہے۔ حیدر علی اس سے قبل بھی پیرالمپیکس کے دو ایونٹس میں پاکستان کے لئے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوکیو پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کہا شکریہ حیدر علی، ہمیں آپ پر فخر ہے آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا اور سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھا ۔ٹوکیو پیرا لمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے۔ پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرومقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ حیدر علی نے پانچویں باری میں 55.26کی تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ حیدر علی پیرا لمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔@NBCOlympics #Paralympics #HaiderAli pic.twitter.com/ELEPMzHrj3
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 3, 2021
معاون خصوصی شہباز گل نے بھی حیدر علی کومبارکباد دی۔ شہباز گل نے کہا کہ آپ اصل ہیرو ہیں اور آپ ہی پاکستان ہیں ۔ معاون خصوصی نے پنجاب کے وزیر کھیل تیموربھٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سب نےاس جوان کو پیرالمپکس میں بھیجنے سے انکار کیا تو آپ حیدر علی کے ساتھ کھڑے ہوئے۔“This #Gold will be very important for Para sport in my country. They will see what can be achieved through hard work and to be able to compete internationally for Pakistan." - Haider Ali ???? #PAK #ParaAthletics #Tokyo2020 #Paralympics pic.twitter.com/FSZ0Qbs2jE
— Paralympic Games (@Paralympics) September 3, 2021