( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹرعلی یونس رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
تقریبِ نکاح لاہور میں منعقد ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقاریونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈرعالیہ ریاض کی نکاح کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقدہوئی۔
تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سیلکٹر وہاب ریاض، سابق کرکٹرز انضمام الحق، مصباح الحق،کامران اکمل، عمر اکمل، عبدالرزاق، عمران نذیر،محمد یوسف، مشتاق احمد، اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے دلہا دلہن کو نکاح کی مبارک باد دی اور ذندگی کے نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔