ویب ڈیسک: لاہور کی تاریخ میں پہلی جیپ اور ہیوی موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے دو غیرملکیوں سمیت 100 سے زائد شرکا نے رجسٹریشن کرالی ہے، جیپ اور ہیوی بائیک ریلی دیکھنے والوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق راوی کراس جیپ ریلی میں غیر ملکیوں سمیت 105 ریسرز حصہ لے رہے ہیں جس میں 70 جیپ، 20 ڈرٹ بائیک اور 15 موٹرسائیکل سوار شریک ہوں گے۔
انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریسنگ کے لیے 35 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔