(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 200 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز کی جانب سےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 44 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔خوشدل شاہ کے 14 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔معین علی 39، سلمان علی آغا 14 اوراعظم خان نے بھی 14 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حارث رؤف اور ڈینیئل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 200 رنز کا ہدف دیا تھا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 36 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 61 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے معین علی نے دو اور رضوان اللہ اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔