ویب ڈیسک: قومی کرکٹر زامام الحق اور محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کے لاہور آفس میں آج ہی پیش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں پلیئرز نے این سی ای آئی اے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا۔ پی سی بی نے دونوں پلیئرز کے موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے، دونوں کرکٹرز سے ان کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے۔انگلینڈ سیریز کے دوران ڈرسنگ روم لیکزسے متعلق انویسٹی گیشن کی جائے گی۔
دونوں پلیئرز این سی ای آئی اے کو تحریری جواب جمع کروائیں گئے۔